چیف ایگزیکٹیو :حمزہ چوہدری

چیف فنانشل آفیسر :مهد راشد حفيظ

ڈائریکٹرز:

موجگان خوشابی

موجگان خوشابی صاحبہ چب مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ کی ریجنل منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ بحرین یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بی ایس کی ڈگری رکھتی ہیں۔

چب سے پہلے وہ , BIBF , ARIG   گلف ایئر، بحرین نیشنل انشورنس کمپنی او رACR ری تکافل  MEA میں ، پراپرٹی ، انرجی ، ا ور پاور کے شعبوں میں مینجمنٹ ا ور انڈر رائٹنگ کے عہدوں پر فائز رہ  چکی ہیں۔ موجگان خوشابی صاحبہ 2011 میں چب میں بطور ریجنل انڈر رائٹنگ منیجر برائے آئل و انرجی شامل ہوئیں ا ور اس عہدے پر رہتے ہوئے انرجی بزنس کی منافع بخش نمو میں گراں قدر خدمات پیش کیں۔

ڈینس چارلز

جناب ڈینس چارلز چب لمیٹڈ میں بطور ڈیویژنل فنانس آفیسر برائے یوریشیاء افریقہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ چب  (سابقہ ایس انشورنس) سے 2006 سے منسلک ہیں ا ور یورپ مڈل ایسٹ افریقہ ریجن میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ڈینس چارلز صاحبACCA  کے فیلو اور ساؤتھ بنک یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔چب سے قبل وہ برطانوی اداروں سینز بری سپر مارکیٹس، کیبل اینڈ  وائرلیس ، یونائیٹڈ نیوز اینڈ میڈیا ا ور سکا ٹش کریج  میں فنانس کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ موجودہ عہدے میں وہ ترکی ، بحرین، مصر، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، پاکستان تیونس، روس، یوکرین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ریجن میں فنانشل آپریشنز کی ذمہ داری رکھتے ہیں۔

حمزہ چوہدری

حمزہ چوہدری صاحب چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ کے چیف فنانشنل آفیسر ہیں۔ وہ کینیڈا سے چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹ (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) کی سند رکھتے ہیں ا ور چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹس کینیڈا او ر چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹس اونٹاریو اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر کی سند بھی رکھتے ہیں۔ حمزہ چوہدری صاحب فنانشل انڈسٹری کا 10 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ چب سے پہلے وہ ٹورونٹو میں رائل بینک آف کینیڈا میں کام کر چکے ہیں۔ چب پاکستان سے وہ 2012 سے منسلک ہیں۔

سوزن میکڈونلڈ

سوزن میکڈونلڈ صاحبہ چب یوریشیا و افریقہ ریجن کے لیے بطور جنرل کاؤنسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا انشورنس سے متعلق قانونی تجربہ، 25 سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔ 2010 میں چپ (سابقہ ایس انشورنس) سے وابستہ ہونے سے پہلے وہ مختلف بین الاقوامی انشورنس کمپنیوں کے ساتھ قانونی مشاورتی عہدوں پر فائز ر ہیں۔ وہ لندن اسکول آف ایکونومکس سے کارپوریٹ ا ور کمرشل لاء میں ایل ایل ایم کی ڈگری رکھتی ہیں۔

جائلز وارڈ

جناب جائلز وارڈ یوریشیا ا ور افریقہ کے ریجنل پریذیڈنٹ ہیں۔ انہوں نے اپنے انشورنس کیرئیر کا آغاز یو کے  سے کیا ا ور پھر ہانگ کانگ، انڈونیشیا، فلیپائن، تھائی لینڈ ا ور ملائیشیا میں جنرل مینجمنٹ کے شعبہ میں خدمات انجام دیں۔ جائلز وارڈ صاحب چب (سابقہ ایس انشورنس) سے 2006 سے وابستہ ہیں۔ جہاں انہوں نے مڈل ایسٹ آپریشنز کی قیادت کرنے کے بعد آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے پریذیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ مینچسٹر یونیورسٹی سے معاشیات میں بی ۔اے ۔کی ڈگری رکھتے ہیں ا ور بطور چارٹرڈ انشورر سند یافتہ ہیں۔ موجودہ عہدے میں وہ پراپرٹی، کیثولٹی، ایکسیڈنٹ و ہیلتھ، ا ور پرسنل لائنز بزنس کی قیادت کی ذمہ داری رکھتے ہیں۔ یوریشیاء افریقہ ریجن میں روس، ترکی، بحرین، مصر ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان ، تیونس، یوکرین ا ور جنوبی افریقہ شامل ہیں

سٹیفن ڈکسن

جناب سٹیفن ڈکسن چب میں بطور سینئر ایڈوائزر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 1977 سے انشورنس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ چارٹرڈ انشورنس انسٹیٹیوٹ (یو۔ کے) سے ACII کی سند رکھتے ہیں۔ اپنی ملازمت کے دوران انہوں نے برطانیہ ، یورپ، جاپان ا ور مشرق وسطہ میں کام کیا اور حالیہ سالوں میں مڈل ایسٹ و نارتھ افریقہ ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر بھی رہے۔
MENA انشورنس ریویو، جو کہ مشرق وسطہ کا صف اول کا ایک تجارتی جریدہ ہے، نے جناب سٹیفن ڈکسن کو مسلسل اپنی سالانہ 50 اثر انگیز تجارتی شخصیات کی فہرست میں شامل کیے رکھا۔

زہرہ نقوی

زہرہ نقوی صاحبہ گزشتہ 12 سال سے چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ ان کا انشورنس میں 37 سالہ وسیع تجربہ ہے۔ جس میں سے انہوں نے 27 سال چب انشورنس میں خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ گارڈین رائل ایکسچینج ا ور آدم جی انشورنس سے بھی منسلک رہیں۔ زہرہ نقوی صاحبہ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی، اس کے علاوہ وہ چارٹرڈ انشورنس انسٹیٹیوٹ (یو  کے) سے چارٹرڈ انشورر کی سند  یافتہ ا ور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر کی سندیافتہ ہیں۔ علاوہ ازیں وہ امریکن بزنس کاؤنسل(ABC) کی ایگزیکٹیو کمیٹی  کی موجودہ ممبر ہیں ا ور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری   (OICCI)  کی  2016 کی منیجنگ کمیٹی  کی ممبر رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ کی کاؤنسل کی سابقہ چیئرپرسن ا ور موجود ہ ممبر بھی ہیں، ا ور ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ کی بورڈ ڈائریکٹر کا عہدہ بھی رکھتی ہیں۔

سید عمر علی شاہ

سید عمر علی شاہ صاحب چب انشورنس پاکستان لمیٹڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ا ور چب عربیہ کو آپریٹیو انشورنس کمپنی، سعودی عرب کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے کالج آف انشورنس نیویارک سے انشورنس مینجمنٹ میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر کی سند بھی رکھتے ہیں۔ چب انشورنس سے پہلے شاہ صاحب نیو جوبلی انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ابوظہی نیشنل انشورنس کارپوریشن ا ور یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں